سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک جواں سال لیکچرر کے حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہونے کی خبر سے ایک طالب علم کے بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہونے کا موجب بن گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کولگام کے ددی پورہ علاقے میں گزشتہ شب دیر گئے ایک جواں سال شہری اپنے ہی گھر میں بے ہوش ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
متوفی کی شناخت 37 سالہ میسر مقبول کے بطور ہوئی ہے جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کیموہ میں لیکچرر کی حیثیت سے تعینات تھا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ لیکچرر کی موت کی خبر سن کر ہمسایہ میں رہنے والے ایک طالب علم کی بھی دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ متوفی طالب علم کی شناخت 14 سالہ سمیر احمد وانی کے بطور ہوئی ہے جو نویں جماعت کا طالب علم تھا۔
Published: undefined
دریں اثنا ذرائع کے مطابق ددی پوری کے متصل ہی واقع زڈی پورہ گاؤں میں ایک لڑکی کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو فوری طور سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز