سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوا علاقے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ کشمیر زون پولیس نے اہنے ایک ٹوئٹ میں اس واقعے کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ’’پلوامہ کے اوگر گنڈ نیوا علاقے میں جنگجوؤں نے منیر الاسلام ولد عبدالکریم ساکن مغربی بنگال نامی ایک غیر مقامی مزدور پر گولیاں چلائیں۔‘‘
Published: undefined
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا: ’’مذکورہ غیر مقامی مزدور کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔‘‘ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز