قومی خبریں

کشمیر: بارشوں کے پیش نظر شری امرناتھ یاترا عارضی طور معطل

بھاری بارشوں کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا کو بنا بر احتیاط عارضی بنیادوں پر ہفتے کے روز دونوں راستوں سے معطل کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>امرناتھ یاترا / فائل تصویر / آئی یو این آئی</p></div>

امرناتھ یاترا / فائل تصویر / آئی یو این آئی

 

سری نگر: بھاری بارشوں کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا کو بنا بر احتیاط عارضی بنیادوں پر ہفتے کے روز دونوں راستوں سے معطل کر دیا گیا۔ ایک متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ پر گذشتہ شام سے رک رک بھاری بارشیں ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر ہفتے کی صبح یاترا کو دونوں راستوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یاترا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ بنا بر احتیاط لیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو یاترا بحال ہونے کے بہت کم امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ یاترا کے پہلے ہفتے کے دوران قریب ڈیڑھ لاکھ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 کلو میٹر بلندی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔دریں اثنا جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 5 ہزار 8 سو 76 یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ 2 سو 45 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندبوست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار 1 سو 17 یاتری جن میں 1 ہزار 5 سو 37 مرد، 4 سو 72 خواتین، 11 بچے، 92 سادھو اور 5 سادھوئیں شامل تھیں، بالتل بیس کیمپ کے لئے جبکہ 3 ہزر 7 سو 59 یاتری جن میں 2 ہزار 9 سو 64 مرد، 6 سو 46 خواتین 7 بچے، 1سو 23 سادھو اور 19 سادھوئیں شامل تھیں، ننون پہلگام کے لئے روانہ ہوئے۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

Published: undefined

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹیز، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔قابل ذکر ہے کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined