سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر علیل ہوگئے ہیں اور انہیں جمعرات کی صبح علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نعیم اختر مولانا آزاد روڈ پر واقع ایم ایل اے ہوسٹل میں گزشتہ بیس دنوں سے نظر بند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موصوف سابق وزیر کو طبیعت ناساز ہونے پر جمعرات کی صبح علاج و معالجے کے لئے خیبر اسپتال منتقل کیا گیا۔
Published: undefined
موصوف سابق وزیر کی بیٹی شہر یار خانم نے بتایا کہ اسپتال منتقلی سے پہلے میرے والد 40 منٹ تک بے ہوش تھے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کم سے کم ایک پولیس افسر کو رحم آیا، جنہوں نے مجھے اپنے والد کے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں نیم شب کو مطلع کیا، میں ان کی مشکور ہوں۔
Published: undefined
دریں اثنا پی ڈی پی کے ترجمان نجم الصادق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شام طبیعت ناساز ہونے پر محبوس لیڈر کو علاج و معالجے کے لئے خیبر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختر صاحب کی حالت مستحکم ہے لیکن وہ فی الوقت طبی نگہداشت میں ہیں‘۔
Published: undefined
موصوف ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’پارٹی کے سینئر لیڈران نعیم صاحب، سرتاج صاحب اور منصور صاحب ان کی سن رسیدگی اور غیر واضح الزامات کے با وصف تین ہفتوں سے مسلسل حراست میں ہیں۔ نعیم صاحب کی طبیعت گزشتہ شام نا ساز ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں ہیں‘۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے پیش نظر سینکڑوں سیاسی لیڈروں کے ساتھ نعیم اختر کو بھی نظر بند کیا گیا تھا اور انہیں سال گزشتہ تمام نظر بند لیڈروں کی رہائی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ تاہم سال گزشتہ 21 دسمبر کو انہیں ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے قبل اپنی رہائش سے ایک بار پھر حراست میں لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز