سری نگر: وادی کشمیر اگرچہ عالمی وبا کورونا وائرس سے فی الوقت صاف ومحفوظ ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے احتیاطی طور پر اٹھائے جارہے اقدام سے جہاں ایک طرف سڑکیں سنسان نظر آنے لگی ہیں وہیں دوسری طرف بازاروں میں ماسکوں اور سینیٹائرزس کی زبردست قلت دیکھنے کو مل رہی ہے اور گراں فروشی بھی آسمان چھونے لگی ہے۔
Published: undefined
ادھر متعلقہ حکام کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے صرف سینیٹائزرس کا استعمال ہی ضروری نہیں ہے بلکہ صابن اور صاف پانی سے ہاتھ دھونا بھی بہتر طریقہ عمل ہے نیز ماسک لگانا ہر کسی کے لئے ضروری بھی نہیں ہے۔
Published: undefined
کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کیے جارہے احتیاطی اقدام جیسے تعلیمی اداروں، آنگن واڑی سینٹروں کو بند کرنے اور اجتماعات منعقد کرنے سے احتراز، پبلک ٹرانسپورٹ کا کم استعمال اور پارکوں اور باغوں کو بند رکھنے وغیرہ سے وادی کے بییشتر علاقوں کی سڑکیں سنسان نظر آنے لگی ہیں اور اجتماعات منعقد ہونے کا سلسلہ بھی بند ہونے لگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں گزشتہ جمعہ کو نماز جمعہ کا اجتماع بھی منعقد نہیں ہوا بلکہ کہیں کہیں پنجگانہ نماز باجماعت بھی معطل کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined