سری نگر: وادی کشمیر میں جاری ریکارڈ ساز سردیوں سے جہاں ایک طرف معمولات زندگی متاثر ہونے لگے ہیں، وہیں دوسری طرف ڈاکٹروں نے لوگوں کو خاص کر عمر رسیدہ افراد کو حد درجہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رواں موسم کی سرد ترین شب رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سردیوں کے لئے مشہور لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دارس میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 29.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
Published: undefined
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 20 دسمبر کو موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے پیش نظر کہیں کہیں ہلکے درجے کا برف و باراں متوقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مطلع ابر آلود رہنے کی صورت میں کم سے کم درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔ وادی کشمیر میں جاری شدید سردی کے پیش نظر ڈاکٹروں نے لوگوں کو بالخصوص عمر رسیدہ افراد کو حد درجہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنے میں احیتاط کریں اور اگر مجبوری کی حالت میں گھر سے باہر نکلنا پڑے تو اپنے آپ کو پوری طرح سے گرم لباس میں ڈھانپ کر ہی نکلیں۔ ادھر وادی میں ہفتے کی روز بھی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ صبح سے ہی آفتاب بھی نمودار رہا جس سے شبانہ سردی سے لوگوں کو قدرے راحت نصیب ہوئی۔
Published: undefined
سردی کے پیش نظر وادی میں لوگ صبح کے وقت دیر سے ہی گھروں سے نکلتے ہیں۔ بازاروں میں دکانیں بھی صبح کے وقت دیر سے ہی کھلتی ہیں اور شام ڈھلتے ہی بند ہوجاتی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کا بھی یہی حال ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ سردیوں میں اضافے کے ساتھ جہاں ایک طرف پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے وہیں بجلی کی آنکھ مچولی رہی سہی کسر کو پوری کر دیتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حال خشک موسم میں ہے جب برف باری ہوگی تو لوگوں کا حال مزید ابتر ہوگا۔
Published: undefined
متعلقہ محکمہ کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ککر ناگ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ سردیوں کے لئے مشہور لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 29.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور ضلع لیہہ میں منفی 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز