قومی خبریں

کشمیر: بارشوں کا سلسلہ رفتہ رفتہ جاری، گلمرگ میں تازہ برف باری

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں برف باری کے سبب دوپہر تک قریب ایک فٹ تازہ برف جمع ہو گئی، علاوہ ازیں وادی کے کئی بالائی علاقوں میں بھی رک رک کر برف باری ہونے کی اطلاعات ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بدھ کی شام سے ہی میدانی علاقوں میں رک رک کر بارش جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے تاہم ماہ رواں کی 14 تاریخ سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کے روز برف باری کا سلسلہ جاری تھا اور دو پہر تک قریب ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی تھی، علاوہ ازیں وادی کے کئی بالائی علاقوں میں بھی رک رک کر برف باری ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر تازہ مٹی کے تودے گر آنے کے پیش نظر جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی۔

Published: undefined

ہائی وے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب کی موسلا دھار بارشوں کے باعث رامسو اور رام بن علاقوں میں مٹی کے بھاری بھر کم تودے گر آئے ہیں جس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل عبور و مرور بنانے کے لئے متعلقہ ایجنسوں کو کام پر لگایا گیا ہے اور راستہ صاف ہوتے ہی پہلے درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

وادی کے میدانی علاقوں میں جمعرات کے روز رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا اور پہاڑیوں پر ہوئی تازہ برف باری کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہوا۔ لوگوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے گرم ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے اور گرمی کے آلات بالخصوص کانگڑیوں کو بھی دوبارہ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ ادھر بارشوں کی وجہ سے شہر سری نگر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں زیر آب ہیں۔

Published: undefined

لوگوں کا کہنا ہے کہ بارشیں ہوتے ہی ہماری سڑکیں جھیل جھرونوں کا نظارہ پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے گڑھوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے جس میں اگر بچہ ڈوب جائے تو اس کا بچنا امر مشکل ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے کناروں پر جاری مختلف تعمیراتی کاموں کی وجہ سے کیچڑ بھی اس قدر جمع ہوگیا ہے کہ چلنا پھرنا خطرے سے باہر نہیں ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined