قومی خبریں

کشمیر: راہل گاندھی نے ماتا کھیر بھوانی مندر میں دی حاضری

ذرائع کے مطابق گاندھی خاندان کے چشم و چراغ راہل گاندھی نے منگل کی صبح ضلع گاندر میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔

راہل گامدھی۔ تصویر ٹوئٹر @INCJammuKashmir
راہل گامدھی۔ تصویر ٹوئٹر @INCJammuKashmir 

سری نگر: سینئر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔ بتادیں کہ راہل گاندھی اپنے دو روزہ دورہ وادی کشمیر کے لئے پیر کی شام سری نگر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق گاندھی خاندان کے چشم و چراغ راہل گاندھی نے منگل کی صبح ضلع گاندر میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔ انہوں نے بتایا کہ موصوف نے مندر میں کچھ وقت گذارا اور ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔

Published: undefined

حکام نے احتیاطی طور پر مندر کے گرد وپیش سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ ضلع گاندر بل کے تولہ مولہ گاؤں میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست 2019 کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ وادی کشمیر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وہ یہاں حزب اختلاف کے دیگر لیڈروں کے ہمرا ہ آئے تھے تاہم انہیں سری نگر ہوائی اڈاے سے واپس دلی بھیج دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined