سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 7 ملی ٹینٹ ہینڈلروں کی لاکھوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کر دیا ہے۔
Published: undefined
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایڈیشنل سیشنز کورٹ سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں مقیم 7 ملی ٹینٹ ہینڈلروں کی لاکھوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد (8 کنال، 6 مرلہ اور 2 سرسائی اراضی) ضبط کی ہے۔
Published: undefined
بیان میں ان ہینڈلروں کی شناخت سجاد احمد بٹ ولد غلام محمد ساکن بردن، ارشاد احمد خان ولد عبدالعزیز ساکن پرنگل، گلہ موچھی ولد گامہ موچھی ساکن لمبر، محمد اسلم خان ولد شاہ زمان ساکن پرنگل، محمد بیگ ولد عبدالغنی ساکن اجرہ، خالد میر ولد ایوب میر ساکن ہلر پیرنیان اور رفیق احمد بکروال ولد شمس الدین ساکن لمبر کے طور پر کی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی سی آر پی سی کے سیکشن 88 کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی تحقیقات کے دوران یہ جائیداد مفرور ملی ٹینٹ ہینڈلروں کی پائی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined