سری نگر: وادی کشمیر میں گزشتہ چند روز سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل اوپر درج ہونے سے جہاں لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے راحت نصیب ہو رہی ہے، وہیں آبی ذخائر کے منجمد ہونے اور نلوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ بھی بند ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 12 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔ قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
Published: undefined
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ کئی روز بعد صبح سے ہی ہلکی دھوپ چھائی رہی۔
Published: undefined
وادی میں شبانہ درجہ حرات میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی جہاں آبی ذخائر کے منجمد ہونے اور نلوں اور ٹینکیوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ بند ہوگیا ہے اور لوگوں کو در پیش پانی کی قلت دور ہونے لگی ہے وہیں کاروباری سرگرمیوں نے بھی رفتار پکڑنا شروع کی ہیں۔ ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی۔
Published: undefined
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بتادیں کہ قومی شاہراہ جمعے کے روز حسب سابق مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔ وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر- لیہہ شاہراہ سال رواں کی یکم جنوری سے بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی گزشتہ زائد از دو ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان جس نے اپنے دور اقتدار میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا، اور بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے جس کا ہفتے کو ساتواں دن تھا۔ چلہ خورد کے دور اقتدار کے دوران اگرچہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہوجاتی ہے لیکن اس دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined