سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو منگل کے روز مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ پر ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا۔ موصوفہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایک بار پھر نظر بند کیا گیا ہے کیونکہ میں بڈگام جانا چاہتی تھی جہاں سینکڑوں لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں موصوفہ کے دعوے کے مطابق انہیں 25 نومبر کو اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
Published: 08 Dec 2020, 2:40 PM IST
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ گزشتہ دو دنوں سے مجھے وحید الرحمان پرہ کے گھر واقع پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے‘۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس نے محبوبہ مفتی کے نظر بندی کے اس دعوے کو مسترد کیا تھا۔
Published: 08 Dec 2020, 2:40 PM IST
محبوبہ مفتی نے منگل کے روز نظر بندی کے رد عمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’غیر قانونی طور پر نظر بند کرنا حکومت ہند کا کسی بھی طرح کی اپوزیشن کو دبانے کا محبوب طریقہ کار بن گیا ہے۔ مجھے ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا، میں بڈگام کا دورہ کرنا چاہتی تھی جہاں سینکڑوں لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے‘۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’حکومت ہند بغیر کوئی سوال پوچھے جموں و کشمیر کے لوگوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہی ہے‘۔
Published: 08 Dec 2020, 2:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Dec 2020, 2:40 PM IST