سری نگر: وادی کشمیر میں جاری خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جس کے باعث جہاں سری نگر میں گزشتہ رات رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی وہیں جمعرات کی صبح وادی کے آبی ذخائر کے ساتھ ساتھ نل اور پانی کی سپلائی لائنیں و ٹنکیاں بھی منجمد پائی گئیں۔
Published: undefined
کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم دررجہ حرارت بالترتیب منفی 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 30.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 30 دسمبر یعنی چلہ کلان کی 10 تاریخ تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے ابتدائی ایام کے دوران اگرچہ موسم فی الوقت خشک ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث زمستانی ہوائیں لوگوں کو صبح دیر تک گھروں سے باہر نکلنے نہیں دے رہی ہیں۔
Published: undefined
شاہدین نے بتایا کہ وادی میں جمعرات کی صبح جہاں آبی ذخائر بشمول جھیل ڈل اور ژونٹھ کل جزوی طور پر منجمد ہوئے تھے وہیں نل اور پانی کی ٹنکیاں بھی جم گئی تھیں جس کی وجہ سے لوگوں کو صبح کے وقت وضو کے لئے پانی میسر نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں جاری شدید سردی کے باعث بازاروں میں دکانیں بھی دیر سے کھل گئیں اور دکانداروں نے دکانوں کے باہر کوڑا کرکٹ جمع کرکے آگ جلائی تھی اور گرمی کے لئے اسی کے گرد جمع ہوئے تھے راہگیر بھی گرمی کے لئے آگ کے نزدیک رک کر آگے بڑھنے سے پہلے اپنے آپ کو گرم کرتے تھے۔
Published: undefined
وادی میں جمعرات کی صبح اگرچہ شدید سردی تھی لیکن بعد ازاں ہلکی دھوپ بھی کھل گئی جس سے لوگوں کو سردی سے قدرے راحت نصیب مل گئی اور منجمد نل، پانی کی ٹنکیاں اور آبی ذخائر بھی کھل گئے۔ وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined