سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کنجہ لر علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔کشمیر پولیس زون نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں اس انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
Published: undefined
مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت جان محمد لون ساکن شوپیاں اور طفیل گنائی کے بطور کی گئی۔ ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مہلوک ملی ٹینٹ جان محمد دیگر جرائم کے علاوہ علاقائی دیہاتی بینک منیجر وجے کمار کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا۔
بتادیں کہ وجے کمار کو کولگام میں ماہ رواں کی دو تاریخ کو اپنے بینک میں ہی مارا گیا تھا۔ پولیس نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ جائے تصادم آرائی سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں ایک اے کے47 رائفل اور ایک پستول شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز