قومی خبریں

کشمیر: لاک ڈاؤن کا شاخسانہ، گوشت اور سبزیاں سونے کے بھاؤ!

لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزی اور میوہ فرشوں نے گراں بازاری کا بازار گرم کر ہی رکھا ہے لیکن قصائی جس ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے ہیں وہ مقررہ نرخ نامے سے کافی زیادہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے بیچ جہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں وہیں گوشت نہ صرف سب سے زیادہ مہنگا ہوگیا ہے بلکہ قصائیوں کی دکانوں کے بجائے ان کے گھروں میں دستیاب ہونے لگا ہے۔ واضح رہے کہ اہلیان وادی گوشت کھانے میں اپنی مثال آپ ہیں یہاں امیر ہو یا غریب ہفتے میں کم سے کم ایک بار ضرور گوشت کھاتا ہے۔

Published: 21 Apr 2020, 5:00 PM IST

لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزی اور میوہ فرشوں نے گراں بازاری کا بازار گرم کر رکھا ہی ہے لیکن قصائی جس ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے ہیں وہ مقررہ نرخ نامے سے کافی زیادہ ہے۔ ادھر قصائیوں کا کہنا ہے کہ مال کی عدم دستیابی اور حالات کی وجہ سے مہنگائی بھی ہوئی ہے اور گھر میں ہی گوشت بیچنے کی مجبوری بھی ہے۔

Published: 21 Apr 2020, 5:00 PM IST

محمد یونس نامی ایک شہری نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گوشت نہ صرف کافی مہنگا ملتا ہے بلکہ قصائیوں کی دکانوں کے بجائے ان کے گھروں میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں گوشت خریدنے گھر سے نکلا تو گوشت فروشوں کی دکان بند تھی جبکہ انہیں دکان کھولنے کی اجازت ہے، پھر میں ایک واقف کار قصائی کے گھر گیا جہاں وہ گوشت بیچ رہا تھا، میں نے جب ریٹ پوچھے تو وہ مقررہ ریٹ سے کافی زیادہ تھے'۔

Published: 21 Apr 2020, 5:00 PM IST

محمد یونس نے کہا کہ جب میں ریٹ کے بارے میں استفسار کرنے کی کوشش کی تو میرا ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے میں مفت مانگ رہا تھا۔ ایک شہری نے بتایا کہ یہاں گوشت کہیں چھ سو روپے فی کلو تو کہیں ساڑھے چھ سو روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اس کی سرکاری ریٹ صرف چار سو روپیے فی کلو ہے۔

Published: 21 Apr 2020, 5:00 PM IST

انہوں نے کہا کہ قصائی بھی حالات کو دیکھ کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ کشمیری لوگ گوشت کھانے کے عادی ہیں اور کسی بھی قیمت پر اس کو خریدیں گے۔ دریں اثنا قصائیوں کا کہنا ہے کہ مال کہ عدم دستیابی اور موجودہ حالات کی وجہ سے ہمیں بھی مال مہنگا ملتا ہے جس کی وجہ سے گوشت کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکانوں کو بند رکھنا پڑتا ہے اور گاہکوں کو گھر میں ہی گوشت دے رہے ہیں۔

Published: 21 Apr 2020, 5:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Apr 2020, 5:00 PM IST