بلڈھانا: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے سربراہ امت شاہ نے جمعہ کے روز مہاراشٹر میں ایک مرتبہ پھر دوہرایا ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی تمل ناڈو میں چینی صدر شی جنپنگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ چین مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ سے پاکستان کے موقف کی تائید کرتا رہا ہے۔
Published: undefined
بر سر اقتدار جماعت کے سربراہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لینے کا سہرہ بی جے پی کے سر بندھتا ہے۔
Published: undefined
ودربھ کے بلڈھانا ضلع کے چکھلی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران امت شاہ نے مزید کہا، ’’بی جے پی کے لئے ملک ہمیشہ پہلے ہے۔ ہم نظریہ والی جماعت ہیں، کنبہ پروری کو فروغ دینی والی جماعت نہیں۔ ہم کانگریس کی طرح ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتے۔‘‘
Published: undefined
جموں و کشمیر کے حالات کو مہاراشٹر کے حوالہ سے بھی اہم قرار دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو دہشت گردوں‘ نے مار دیا لیکن کانگریس-این سی پی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی مخالفت کی۔‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں تمام شعبوں میں سہ رخی ترقی کی ہے۔ شاہ نے لوگون سے اپیل کی کہ 21 اکتوبر کو ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات میں مکمل اکثریت کے ساتھ پارٹی کی اقتدار میں واپسی کو یقینی بنائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined