سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک سرکاری سکول کی عمارت سمیت چھ تعمیری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گریز کے تاربل علاقے میں ایل او سی پر منگل کی شب پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری سے تاربل علاقے میں واقع ایک سکول کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
Published: undefined
وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں وکشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined