سری نگر: سری نگر کے مخدوم صاحب علاقے میں بدھ کو حضرت شیخ حمزہ مخدومیؒ معروف بہ محبوب العالم کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ کوہ ماران مخدوم صاحب میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز ظہرین میں کافی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔
Published: undefined
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے مخدوم صاحب کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ عقیدت مند جوش خروش کے ساتھ آستان عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنی اپنی حاجات کی روائی کے لئے دعائیں کر رہے تھے۔
Published: undefined
رات بھر آستانہ عالیہ مخدوم صاحب سری نگر میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنی اپنی حاجات کی روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔
Published: undefined
بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستان عالیہ پر حاضری دی اوراپنی مرادیں پانے کے لئے دعائیں کیں۔ اس موقعہ پر مذہبی اسکالروں اور مبلغین نے حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومی (رح) کے طرز حیات اورتعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے لوگوں کو مخدوم صاحب (رح) کی تعلیمات اور طرز حیات کو اپنانے پر زور دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز