سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں رواں ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ وادی کشمیر میں پیر کے روز بھی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ آفتاب بھی صبح سے ہی نمودار ہوا جس سے لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔ تاہم مطلع صاف رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مزید نیچے گر گیا ہے جس کی وجہ سے وادی رات بھر شدید سردی کی لپیٹ میں رہی۔
Published: undefined
متعلقہ محکمہ کے مطابق وادی میں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
Published: undefined
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سال گزشتہ کے ماہ نومبر کے اوائل میں ہی بھاری برف باری ہوئی تھی جس سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا تھا اور باغ مالکان کو بے تحاشہ نقصان ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined