سری نگر: وادی کشمیر میں دوران شب بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 25 اور 26 فروری کو برف باری یا بھاری بارش ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت میں شبانہ بارشوں کے باوجود کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔
Published: undefined
بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، جس سے سردیوں کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔ قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
Published: undefined
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرات 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ بارشوں کے بعد منگل کی صبح سے ہی موسم خشک بھی رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کئی کامیاب کوششیں کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز