سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چھتہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان دوران شب چھڑنے والی تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں اتوار کو چھڑنے والے انکاؤنٹر میں شوکت احمد شیخ سمیت لشکر کے چار ملی ٹینٹ مارے گئے۔
Published: undefined
کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ کے چھتہ بل علاقے میں دوران شب چھڑنے والے انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
Published: undefined
کپوارہ تصادم آرائی کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ کپوارہ تصادم میں شوکت احمد سمیت لشکر طیبہ کے چار ملی ٹینٹ مارے گئے۔ کپوارہ میں اتوار کو تصادم چھڑ گیا تھا اور دو ملی ٹینٹ پہلے ہی مارے گئے تھے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ جائے تصادم آرائی سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
Published: undefined
کشمیر زون پولیس نے اتوار کو اس انکاؤنٹر کے متعلق ایک ٹویٹ میں کہا تھا: ’کمین گاہوں کی تلاشی کے دوران چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم پر فائرنگ شروع کردی‘۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا تھا: ’سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا جبکہ گرفتار شدہ ملی ٹینٹ (شوکت) بھی تصادم میں پھنس گیا‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز