سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ ایک مختصر تصادم آرائی کے بعد جائے موقع سے ایک لائٹ مشین گن اور بارود تیار کرنے لئے استعمال میں لایا جانے والا مواد بر آمد کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے نندی مرگ دمہال ہانجی پورہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی شب اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ فورسز کی طرف سے تلاشی کارروائی کے دوران وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے تلاشی پارٹیوں پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم آرائی چھڑ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ تاہم ابتدائی فارئرنگ کے بعد ملی ٹنٹ بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا ملی ٹنٹوں نے ایک لائٹ مشین گن اور آئی ای ڈی بنانے کے لئے استعمال میں لایا جانے والا مواد وہیں چھوڑ دیا جس کو سیکورٹی فورسز نے ضبط کیا۔ دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ 'ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر نندی مرگ کولگام میں گذشتہ رات پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ علاقے کو محاصرے میں لینے کے دوران طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ ملی ٹنٹ ابتدائی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے'۔
Published: undefined
ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'اسلم نامی شخص کے مکان سے ایک ایل ایم جی اور آئی ای ڈی بنانے کا مواد برآمد کیا گیا۔ فرار ہونے والے ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined