سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں پیر کو ملی ٹنٹوں کے سکیورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی پر حملے کے بعد طرفین کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں منگل کو ایک اور ملی ٹنٹ مارا گیا جس کے ساتھ مہلوک ملی ٹنٹوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔
Published: undefined
پیر کو ملی ٹنٹوں کے حملے اور اس کے بعد علاقے میں چھڑنے والے تصادم میں پانچ سکیورٹی فورسز اہلکاروں اور دو ملی ٹنٹوں سمیت سات افراد مارے گئے تھے۔ مہلوک سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں سی آر پی ایف اور فوج کے دو دو اہلکار اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او شامل ہیں۔
Published: undefined
کشمیر زون پولیس نے کریری تصادم میں ایک اور ملی ٹنٹ کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'کریری انکوائنٹر اپڈیٹ میں ایک اور ملی ٹنٹ مارا گیا۔ مہلوک ملی ٹنٹوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ ممنوعہ مواد بشمول اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے'۔
Published: undefined
فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ 'بارہمولہ میں ایک اور ملی ٹنٹ مارا گیا جس کے ساتھ مہلوک ملی ٹنٹوں کی تعداد تین ہوگئی۔ ان کے قبضے سے ایک اے کے رائفل اور تین پستولیں برآمد کیے گئے ہیں۔ دو شدید زخمی فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ مشترکہ آپریشن جاری ہے'۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کو حملے کے بعد شروع ہونے والے ملی ٹنٹ مخالف آپریشن میں منگل کو ایک اور ملی ٹنٹ مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملی ٹنٹ جو بظاہر غیر ملکی ہے، کو مارنے کے لئے اس کے خفیہ ٹھکانے کو آئی ای ڈی سے اڑایا گیا۔
Published: undefined
پولیس نے پیر کے روز مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت لشکر طبینہ کمانڈر برائے شمالی کشمیر سجاد احمد میر عرف حیدر عرف راجا ساکنہ براٹھ کلان سوپور اور اسی تنظیم کے دوسرے ایک ملی ٹنٹ عنایت اللہ میر ساکنہ اندرگام پٹن کے بطور کی تھی۔ ملی ٹنٹوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل لوکیش شرما اور کانسٹیبل خورشید خان ساکنان بہار اور ایس پی او کی شناخت مظفر علی ساکنہ بارہمولہ کے بطور کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا