سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’سوپور انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔‘‘ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
Published: undefined
ایک بیان کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کےک سوپور کے طلی بل علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی موجود کی اطلاع موصول ہنے پر ملی ٹینٹ مخالف مہم شروع کی گئی۔ اسی دوران تصادم آرائی شروع ہو گئی۔
Published: undefined
ایک حفاظتی عہدیدار نے بتایا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیموں نے مشتبہ مقام کا محاصرہ کیا، وہاں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے گولیاں چلانی شروع کر دی، جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ سیکورٹی فورسز مہم جوئی میں مصروف ہیں اور مزید احکامات پر عمل کیا جائے گا۔
Published: undefined
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پلوامہ کے تجن علاقے میں دوران شب تصادم چھڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں البدر سے وابستہ ملی ٹینٹ پھنسے ہوئے ہیں۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined