قومی خبریں

کشمیر: کولگام میں پولیس ٹیم پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار شہید

جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے کیموہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے دستی بم حملے میں ریاستی پولیس کا ایک جوان شہید ہو گیا

کشمیر تصادم، فائل تصویر / آئی اے این ایس
کشمیر تصادم، فائل تصویر / آئی اے این ایس 

سری نگر: جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے کیموہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے دستی بم حملے میں ریاستی پولیس کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملی ٹینٹوں نے گزشتہ رات کیموہ علاقے میں ایک پولیس ٹیم پر دستی بم پھینکا جس میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی جان چلی گئی۔

Published: undefined

شہید فوجی کی شناخت طاہر خان کے طور پر ہوئی ہے جو پونچھ، جموں ڈویژن کے مینڈھر کا باشندہ تھا۔ پولیس نے ٹوئٹ کیا، ’’گزشتہ رات کیموہ کولگام میں ایک گرینیڈ حملے کی اطلاع ملی۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں پونچھ کے مینڈھر کا رہنے والا طاہر خان نامی پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لیے جی ایم سی اسپتال اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا اور جام شہادت نوش کیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined