سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں بدھ کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک عام شہری ابدی نیند سو گیا۔ ایک مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایس ایس پی بڈگام امود ناگپوری کے حوالے سے کہا کہ ناربل کاووسہ میں ایک سول گاڑی نے سیکورٹی فورسز کے دو ناکے توڑے جس پر ایک ناکے پر تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی۔
Published: undefined
مقامی ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بڈگام کے ناربل علاقے کے کاووسہ کے نزدیک سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک ناکہ پارٹی نے بدھ کی صبح اپنی ذاتی گاڑی میں سوار ایک شہری کو رکنے کا اشارہ کیا جب وہ نہیں رکا تو آگے بیٹھی ایک اور ناکہ پارٹی نے اس شہری کو رکنے کا اشارہ کرکے پہلے ہوا میں فائرنگ کی اور بعد میں اس کی گاڑی پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں ایک گولی اس کے سینے میں پیوست ہوگئی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری کو نازک حالت میں علاج و معالجہ کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مہلوک کی شناخت پیر معراج الدین شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن مکہامہ بیروہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔
Published: undefined
ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو اسپتال مردہ حالت میں پہنچایا گیا۔ ادھر یہ واقعہ وقوع پذیر ہوتے ہی پورے ناربل علاقے میں سراسیمگی کا ماحول پھیل گیا اور لوگ سڑکوں پر جمع ہوگئے۔
Published: undefined
سری نگر میں تعینات سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک صورتحال بنی ہوئی ہے اور ایسے میں مہلوک شہری کو سیکورٹی فورسز کا ناکہ نہیں توڑنا چاہیے تھا۔
Published: undefined
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'بدھ کی صبح قریب 10 بجکر 20 منٹ پر رانگ سائیڈ سے چلنے والی ایک ویگن آر گاڑی نے پولیس کا ناکہ توڑا، جب یہ گاڑی سی آر پی ایف کے ناکے کے قریب پہنچی تو اس پر فائرنگ کی گئی۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر سی آر پی ایف کی 141 بٹالین سے وابستہ اہلکار تعینات تھے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز