سری نگر: سعودی عرب سے حج ادا کرنے کے بعد 145 عازمین کا پہلا دستہ ہفتہ کے روز سری نگر واپس پہنچا۔ سعودی عرب سے حجاج کرام کو لے کر آنے والی پہلی پرواز صبح 7.45 بجے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔
Published: 16 Jul 2022, 12:18 PM IST
ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پال، وسطی کشمیر کے ڈی آئی جی سوجیت کمار، حج کمیٹی کے عہدیداروں اور دیگر افراد نے ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حجاج کرام کے لیے ایئرپورٹ پر مناسب انتظامات کیے گئے تھے۔
Published: 16 Jul 2022, 12:18 PM IST
دریں اثنا حجاج کرام کی واپسی کے پیش نظر سری نگر ہوائی اڈے پر ان کی امیگریشن کلیئرنس کو بغیر کسی دقت کے یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ امسال ملک کے قریب 80 ہزار لوگوں نے فریضہ حج انجام دیا ان میں سے 7 ہزار کا تعلق جموں وکشمیر سے تھا۔ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کی آخری پرواز یکم اگست کو سری نگر ہوائی اڈے پر لینڈ کرے گی۔
Published: 16 Jul 2022, 12:18 PM IST
قابل ذکر ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین کا پہلا قافلہ 5 جون کو سری نگر ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا اور یہ قافلہ بھی 145 عازمین پر مشتمل تھا۔
Published: 16 Jul 2022, 12:18 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Jul 2022, 12:18 PM IST
تصویر: پریس ریلیز