قومی خبریں

کاس گنج میں مٹی کا ڈھیر گرنے سے تین خواتین اور ایک لڑکی جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

اتر پردیش کے کاس گنج میں مٹی کا ڈھیر گرنے سے دردناک حادثہ پیش آیا جس میں تین خواتین اور ایک لڑکی جاں بحق ہو گئیں۔ حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہیں جبکہ مزید دو درجن افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اتر پردیش کے ضلع کاس گنج میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں مٹی کا ڈھیر گرنے سے تین خواتین اور ایک لڑکی جان کی بازی ہار گئیں۔ یہ حادثہ کاس گنج کے موہن پورہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں خواتین دیوالی کے تہوار کی تیاریوں کے سلسلے میں پیلی مٹی نکالنے گئی تھیں۔ اچانک مٹی کا ایک بڑا ڈھیر ان پر گر گیا، جس سے کئی افراد دب گئے۔

Published: undefined

حادثے کے بعد سے موقع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تقریباً دو درجن خواتین کے ابھی بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ ضلعی افسر میدھا روپم اور ایس پی اپرنا رجت کوشل جائے وقوع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے جے سی بی مشینوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

مٹی کھودنے کے لیے گئی ایک عینی شاہد زخمی خاتون ہیم لتا کا نے بتایا کہ آج دیوتھان کے تہوار پر کٹور رام پور کی خواتین کے ساتھ سبھی گھر اور چولہے کو پینٹ کرنے کے لیے زرد مٹی کھودنے گئے تھے۔ پھر اچانک مٹی کا ڈھیر گرنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ عورتیں اور بچے اس میں دب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں اب تک تین خواتین اور ایک لڑکی کی موت ہو چکی ہے۔

اس حادثے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined