سری نگر: سری نگر اور مقبوضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان چلنے والی ’کاروان امن‘ بس سروس پیر کے روز آٹھ ہفتوں کی معطلی کے بعد بحال ہوئی۔ بتادیں کہ کاروان امن بس سروس شمالی کشمیر کے اڑی میں واقع کمان امن سیتو پل پر مرمت کا کام جاری رہنے کی وجہ سے آٹھ ہفتوں تک لگاتار معطل رہی۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ہفتہ وار کاروان امن بس سروس مقبوضہ کشمیر کے تین مسافروں کو لے کر سری نگر سے کمان پوسٹ کی طرف روانہ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پیرکے روز بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والوں کی صحیح تعداد شام کو ہی معلوم ہوسکتی ہے۔
Published: undefined
ادھر جموں کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان ایل او سی آر پار تجارت 18 اپریل سے لگاتار معطل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined