نئی دہلی: مرکزی تفتیش بیورو (سی بی آئی) آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے كارتی چدمبرم کو (آج) بدھ کی صبح چنئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سی بی آئی ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ كارتی چدمبرم کوچنئی سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ كارتی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔
Published: 28 Feb 2018, 10:38 AM IST
اس سے قبل 19 جنوری کو کارتی چدمبرم سے ای ڈی نے تقریباً 11 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ ای ڈی نے مئی 2017 میں کارتی اور دیگر افراد کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔
کارتی پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹیکس سے متعلق جانچ سے بچنے کے لئے پیٹر اور اندرانی مکھرجی کے مالکانہ حق والی میڈیا کمپنی آئی این ایکس سے مبینہ طور پر رقم حاصل کی۔ وہیں کارتی اور ان کے والد پی چدمبرم نے ان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔
Published: 28 Feb 2018, 10:38 AM IST
کانگریس کے سینئر رہنما نے کارتی چدمبرم کی گرفتاری پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’کارتی جدمبرم کو چنئی ایئر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لینا مضحکہ خیز ہے، وہ نیرو مودی کی طرح ہندوستان سے بھاگنے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔ کارتی چدمبرم سی بی آئی کو تعاون کر رہے تھے، سی بی آئی کو انہیں سمن بھیجنا چاہئے تھا۔‘‘
اس معاملہ میں سیاسی میدان میں بھی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ اس معاملہ پر رد عمل پیش کرتے ہوئے کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا کہ اپنی بدعنوانی کو چھپانے کا مودی حکومت کا یہ کلاسیکل طریقہ ہے جس کا ہر دن پردہ فاش ہو رہا ہے۔ چاہے وہ نیرو مودی، میہل چوکسی یا پھر دوارکا داس سیٹھ جویلرس کا معاملہ ہو۔
Published: 28 Feb 2018, 10:38 AM IST
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بدلے کی نیت سے اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن وہ کانگریس کو عوام تک سچائی پہنچانے سے نہیں روک پائے گی۔
Published: 28 Feb 2018, 10:38 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Feb 2018, 10:38 AM IST
تصویر: پریس ریلیز