نئی دہلی: کورونا وائرس کے مدنظر پاکستان میں واقع کرتارپور گرودوارہ کے لیے عقیدت مندوں کی یاترا اور رجسٹریشن کو آج نصف شب کے بعد احتیاطاً عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے مقصد سے احتیاط کے طور پر مذہبی یاترا پر 16مارچ سے روک لگا دی گئی ہے۔ یہ روک اگلے احکامات تک کے لیے لگائی گئی ہے۔
Published: undefined
حکومت نے کورونا وائرس کے مدنظر نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور میانمار کے لیے سڑک کے راستہ آمدورفت پر پابندی لگا دی ہے۔ ان ملکوں کے لیے سٹرک سے آمدورفت پر 15مارچ سے اگلے احکامات تک بند کردی گئی ہیں۔
Published: undefined
ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرینوں کی آمدورفت بھی 15مارچ سے 15اپریل یا اگلے احکامات تک روک دی گئی ہے۔ نیپال اور بھوٹان کی سرحد پرآمدورفت دونوں ملکوں کے شہریوں کے لیے نہیں، تیسرے ملک کے شہریوں کے لیے ممنوع رہے گی۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ سرحدوں پر لگنے والے ہاٹ کو بھی اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا ہے۔ ان ہاٹ بازاروں میں سرحد سے جڑے دونوں ملکوں کے لوگ آتے جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined