قومی خبریں

’اَجمیر شریف آنے والے زائرین خود کو محفوظ نہ سمجھیں‘، کرنی سینا کی دھمکی، مقدمہ درج

ملک میں جاری موب لنچنگ کے سلسلہ کے درمیان ہندو شرپسندوں نے مسلمانوں میں دہشت پھیلانے کے مقصد سے اب درگاہ اجمیر شریف آنے والے زائرین پر حملہ کی دھمکی دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اجمیر: ملک میں جاری موب لنچنگ کے سلسلہ کے درمیان ہندو شرپسندوں نے مسلمانوں میں دہشت پھیلانے کے مقصد سے اب درگاہ اجمیر شریف آنے والے زائرین پر حملہ کی دھمکی دی ہے۔ یہ دھمکی راجپوت کرنی سینا کی طرف سے دی گئی ہے۔ اس حوالہ سے ایک ویڈیو وائرل ہونے پر درگاہ اجمیر شریف کے ناظم نے پولس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

راجستھان کے اجمیر واقع صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کا انتظام سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی کے ناظم شکیل احمد نے راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڑی کے خلاف مقامی درگاہ تھانہ پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

درگاہ تھانہ انچارج ہیمراج نے بتایا کہ ناظم کی جانب سے اتوار کے روز ایک تحریری شکایت دی گئی جس میں کرنی سینا کے صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے پایا گیا کہ امرناتھ یاترا شروع ہونے جا رہی ہے اس پر اگر دہشت گردانہ حملہ ہوا تو حج کے بعد اجمیر درگاہ آنے والے زائرين بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھیں۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد درگاہ کے ناظم نے گوگامیڑی کے خلاف درگاہ پولس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ناظم کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ گوگامیڑی دو فرقوں کے درمیان تعصب پھیلانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ درگاہ تھانہ انچارج ہیمراج نے بتایا کہ ناظم کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیق شروع کر دی گئی ہے۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST