قومی خبریں

کرنی سینا نے لارنس بشنوئی کے انکاؤنٹر پر رکھا ایک کروڑ روپے کا انعام!

بابا صدیقی کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ بابا صدیقی کے قتل میں ان کا نام آنے کے چند ہی دن بعد کینیڈین حکومت نے ان کا نام لے کر اسے مزید سرخیوں میں لے لیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ بابا صدیقی کے قتل میں ان کا نام آنے کے چند ہی دن بعد کینیڈین حکومت نے ان کا نام لے کر اسے مزید سرخیوں میں لے لیا۔ اس سب کے درمیان اب چھتریہ کرنی سینا کے قومی صدر راج شیکھاوت نے لارنس بشنوئی کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

راج شیکھاوت نے کہا ہے کہ جو بھی پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا اسے کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 111 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اب بڑا سوال یہ ہے کہ کرنی سینا بابا صدیقی قتل کیس اور کینیڈا کے درمیان کیوں داخل ہو گئی، کرنی سینا کروڑوں روپے کا انعام کیوں رکھ رہی ہے۔ ان سوالات کے جوابات کے لیے آپ کو ایک سال پیچھے جانا پڑے گا یعنی 2023 تک۔

Published: undefined

چھتریہ کرنی سینا کے قومی صدر راج شیکھاوت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں راج شیکھاوت کہہ رہے ہیں کہ ’’میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ ہمارے قابل احترام شہید سکھ دیو سنگھ گوگامیڈی کو لارنس بشنوئی نے قتل کیا تھا۔ لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرنے والے پولیس اہلکار کو کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 111 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کرنی سینا اس بہادر پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی حفاظت اور مکمل انتظامات کی ذمہ داری بھی لے گی۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ ایک دن پہلے یعنی 20 اکتوبر کو راج شیکھاوت نے گجرات کے وڈودرا میں لارنس بشنوئی کو لے کر مرکزی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ شیکھاوت نے کہا تھا کہ لارنس کا نام سکھ دیو سنگھ گوگامیڈی قتل کیس میں بھی آیا تھا۔ اس کے بعد بھی اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ شیکھاوت نے کہا تھا کہ ’لارنس اور ان جیسے غنڈوں نے پورے ملک میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔‘

Published: undefined

دراصل کرنی سینا اور لارنس کے درمیان دشمنی کی وجہ راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے اس وقت کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے۔ سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو 5 دسمبر 2023 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد لارنس بشنوئی کے حواری گھر میں داخل ہوئے اور گوگامیڈی پر گولیاں برسا کر ہلاک کر دیا لارنس بشنوئی گینگ کے گولڈی برار نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ گوگامیڈی ان کے کام میں مداخلت کر رہے تھے۔ اسے دو تین بار تنبیہ کی گئی کہ ایسا نہ کرو، اس کے بعد بھی وہ مان نہیں رہا تھا۔ اسی لیے اسے قتل کیا گیا۔ اس قتل کے بعد سے کرنی سینا کی لارنس بشنوئی گینگ سے دشمنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined