ہبلی (کرناٹک): نوجوان کسانوں کے ایک گروپ نے ریاست کے ہبلی-دھاروارڑ ضلع میں دلہن نہیں ملنے پر کنڈگول تحصیلدار سے رابطہ قائم کیا ہے۔ واقعہ منگل کے روز ضلع کے کنڈگول تعلقہ کے ہوساہلی گاؤں کا ہے، جہاں نوجوان کسانوں کے ایک گروپ نے تحصیلدار اشوک شیواگی کو مکتوب پیش کیا۔
نوجوان کسانوں نے کہا، ہم ایک کسان کنبہ سے آتے ہیں اور معاش زندگی کے لئے پوری طرح سے کھیتی پر منحصر ہیں۔ کسانوں کو ملک کی ریڑھ کہا جاتا ہے۔ ہمارے فوجی ملک کو دشمنوں سے بچاتے ہیں اور کسان لوگوں کو غذا فراہم کرتے ہیں۔
نوجوان کسانوں نے کہا کہ کسان والدین کے یہاں پیدا ہونے کے سبب ہم نے بھی اپنی روایات پر عمل کیا ہے۔ تاہم ان دنوں لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی ایسے مردوں سے کرنے کو تیار نہیں ہیں جو پوری طرح سے کھیتی میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادیاں صرف ان نوجوانوں کی ہو رہی ہیں، جنہیں کسی طرح کی ملازمت حاصل ہوتی ہے۔ حکومت کو لوگوں میں بیداری پیدا کرنی چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز