بنگلورو: کرناٹک کے چتردرگ ضلع سے بی جے پی کے رکن اسمبلی گلی ہٹی شیکھر کی والدہ سمیت چار کنبوں نے عیسائی مذہب سے پھر ہندو مذہب میں واپسی کی ہے۔ شیکھر نے چتردرگ کے نزدیک صحافیوں کو بتایا کہ میری ماں سمیت چار کنبوں کے اراکین نے عیسائی مذہب اختیارکرنے کے بعد واپسی کی ہے۔ انہوں نے آخرکار اپنی غلطی درست کرلی ہے۔
Published: undefined
شیکھر نے کہا کہ جن کنبوں نے ہندو مذہب میں اپنی واپسی کی ہے، انہوں نے پیر کو مندر میں پہلے پوجا ارچنا کی اور ہندو مذہب کو پھر سے اپنانے کے اپنے فیصلے پر خوشی ظاہر کی ہے۔ شیکھر نے بتایا کہ ان لوگوں کو بہکایا گیا تھا اور انہیں ان کی سچی آستھا میں واپس لانے کے لئے انہیں کافی محنت کرنی پڑی ہے۔
Published: undefined
ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے شیکھر نے دعوی کیا تھا کہ ان کی والدہ سمیت 20,000 سے زیادہ لوگوں کوعیسائی مذہب میں منتقل کرایا گیا تھا۔ مذہب تبدیلی کو ایک ’قومی مسئلہ‘ اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس پر لگام کسنے کے مدنظر ایک بل کو منظوری دیئے جانے کی بات کہی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined