بنگلور: کرناٹک اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار نے کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے 14 باغی ممبران اسمبلی کو پارٹی بدل قانون کے تحت اتوار کو نااہل قرار دے دیا۔ علاوہ ازیں نااہل قرار دیئے گئے ارکان موجودہ اسمبلی کی مدت کار کے دوران انتخاب بھی نہیں لڑ پائیں گے۔
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
رمیش کمار نے جنتا دل (ایس) کے تین ممبران اسمبلی سمیت 14 باغی ممبران اسمبلی کو فوری طور پر نااہل قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی نااہل ممبران اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ اسمبلی اسپیکر نے گزشتہ ہفتہ کانگریس کے دو اور ایک آزاد ممبر اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا۔
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
ان ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد 225 رکنی اسمبلی میں کل 208 نشستیں رہ گئی ہیں۔ ریاست میں 14 ماہ پرانی کانگریس-جنتا ادل (ایس) مخلوط حکومت گرنے کے بعد حکومت بنانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 105 رکن اسمبلی ہیں اور پارٹی کو ایک آزاد ممبر اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد اسپیکر رمیش کمار نے کہا کہ میں نے کوئی چالاکی یا ڈرامہ نہیں کیا، بلکہ مہذب طریقہ سے فیصلہ لیا ہے۔
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’بی ایس یدی یورپا نے مجھے کل (سوموار) تک تحریک اعتماد کی نگہداشت کرنے کو کہا ہے۔ فنانس بل 31 جولائی کو منظور کرنا ہے۔ میں تمام ارکان اسمبلی سے تحریک اعتماد کے دوران موجود رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
کرناٹک میں گذشتہ دنوں چلے سیاسی بحران کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا، ’’ہم کہاں جا پہنچے ہیں! ایک اسپیکر کے طور پر حالات سے نمٹنے کے لئے میرے اوپر جس طرح کا دباؤ ڈالا گیا، اس نے مجھے افسردگی کے سمندر میں ڈھکیل دیا۔‘‘
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
طویل مدت تک چلے سیاسی ڈرامہ کے بعد جمعرات کو کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر نے تین باغی ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا۔ ان ارکان میں آر شنکر، رمیش جرکہولی اور مہیش کمتھلی شامل ہیں۔ اس وقت بقیہ باغی ارکان اسمبلی کے حوالہ سے اسپیکر کے آر رمیش نے کہا تھا کہ ’’میرے پاس کئی شکایتیں ہیں اور مجھے فیصلہ لینے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ ایسے معاملات میں مطالعہ کرنا پڑتا ہے۔‘‘ اس کے بعد اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے اسپیکر رمیش کمار نے بقیہ 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنا دیا۔
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
کانگریس: بیراٹھی بسوراج، منی رتنم، ایس ٹی سوم شیکھر، روشن بیگ، آنند سنگھ، ایم ٹی بی ناگراج، بی سی پاٹل، پرتاپ گوڈا پاٹل، ڈاکٹر سودھاکر، شیوراج ھیبار اور شری منت پاٹل۔ جے ڈی ایس: گوپالییا، نارائن گوڈا اور اے ایچ وشوناتھ۔
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jul 2019, 2:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز