قومی خبریں

کرناٹک: سدارمیا کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب، گورنر سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ کیا پیش

سدارمیا کو کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کی تجویز ڈی کے شیوکمار نے پیش کی، اس تجویز کو صورتی ووٹوں سے منظوری مل گئی۔

<div class="paragraphs"><p>سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس

 

کرناٹک کے نامزد وزیر اعلیٰ سدارمیا کو آج کانگریس قانون ساز پارٹی (سی ایل پی) کا باضابطہ لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ جمعرات کی شام سدارمیا اور ڈی کے شیوکمار دہلی سے بنگلورو پہنچے تھے جس کے بعد کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی۔ سی ایل پی لیڈر منتخب ہونے کے بعد سدارمیا نے بلاتاخیر گورنر سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر دیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سدارمیا کو کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کی تجویز ڈی کے شیوکمار نے پیش کی۔ اس تجویز کو صورتی ووٹوں سے منظوری مل گئی۔ اس سے قبل کانگریس نے کئی دنوں تک ہوئے غور و خوض کے بعد سدارمیا کو وزیر اعلیٰ اور ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نئی کرناٹک حکومت کی حلف برداری تقریب 20 مئی کو بنگلورو میں منعقد ہوگی۔ اس دن سدارمیا اور ڈی کے شیوکمار کے ساتھ کئی کچھ وزرا بھی حلف لے سکتے ہیں۔ اسی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے یکساں نظریہ رکھنے والی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی کرناٹک کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور ریاست کے 6.5 کروڑ لوگوں سے کیے گئے وعدے کے طمابق ریاست میں پانچ گارنٹی کو نافذ کرے گی۔ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ایک پوسٹ میں کھڑگے نے لکھا کہ ’’ٹیم کانگریس کرناٹک کے لوگوں کے لیے ترقی، فلاح اور سماجی انصاف کو لے کر پرعزم ہے۔ ہم 6.5 کروڑ کنڑ لوگوں سے وعدہ کردہ 5 گارنٹی کو نافذ کریں گے۔‘‘ ملکارجن کھڑگے نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار ڈی کے شیوکمار کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹ کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined