بنگلور: کرناٹک میں باغی اراکین اسمبلی کو منانے کے لئے ایک طرف جہاں حکمراں کانگریس-جنتا دل (ایس) اتحاد کے لیڈر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، وہیں حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر بھی حکومت کو گرانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر سدھا رمیا، آبی وسائل کے وزیر ڈی کے شیو کمار اور پردیش کانگریس کے صدر دنیش گنڈو راؤ پارٹی کے باغی رکن اسمبلی اور وزیر ایم ٹی بی ناگراج کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگراج نے پارٹی میں رہنے کا وعدہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈروں کی نگاہیں اب دو دیگر اہم باغی رکن اسمبلی رام لِنگا ریڈی اور کے سدھاکر پر ٹکی ہوئی ہے۔ کانگریس کے لیڈر اب ان دونوں اراکین اسمبلی سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ ناگراج، ریڈی اور سدھاکر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے والے 13 اراکین اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان میں کانگریس کے 10 اور جنتا دل (ایس) کے تین رکن اسمبلی شامل ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے سینئر لیڈر ہفتہ کو پورے دن گزشتہ جمعرات کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے والے ناگراج کو منانے میں مصروف رہے۔ اب پارٹی لیڈر سدھاکر سے رابطہ قائم کرنے میں مصروف ہیں تاکہ ان کی سوچ میں تبدیلی لا کر مخلوط حکومت کو بچایا جا سکے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام کو ممبئی روانہ ہونے والے سدھاکر سے مبینہ طور پر سابق وزیر اعلی سدھارميا نے رابطہ کیا تھا اور ان سے دیگر باغی اراکین اسمبلی کا ساتھ چھوڑنے اور بات چیت کے لئے بنگلور واپس لوٹنے کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ جمعرات کو جب سدھاکر نے اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفی سونپا تھا اس کے فوراً بعد کچھ لیڈروں نے ان سے ہاتھا پائی کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ سدھاکر نے اتحاد کے لیڈروں کی طرف سے بھیجے گئے پیغام پر مثبت طور پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا حزب اختلاف بی جے پی کے لیڈر بی ایس يدی یورپا نے ایک دیگر کانگریس رکن اسمبلی اور وزیر آبی وسائل ڈی کے شیو کمار کی قریبی رکن اسمبلی لکشمی هبالكر کے بی جے پی میں شامل ہونے کے متعلق میڈیا رپورٹس سے صاف انکار کیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’هبالكر کو پارٹی میں شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور میڈیا میں اس سلسلے میں سامنے آنے والی رپورٹس حقیقت پر مبنی نہیں ہیں‘‘۔
Published: undefined
دریں اثنا کرناٹک میں جنتا دل (ایس) -کانگریس مخلوط حکومت کو بچانے کے لئے اے آئی سی سی (کانگریس) نے مبینہ طور پر سینئر لیڈروں غلام نبی آزاد اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ سے بنگلور جانے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کے لئے کہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ دونوں لیڈروں کے آج شام تک پہنچنے اور مخلوط حکومت کو بچانے کے لئے ریاستی کانگریس لیڈروں کی کوششوں میں شامل ہونے کی توقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز