کرناٹک میں وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے فوراً بعد سدارمیا ’ایکشن موڈ‘ میں نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے حلف برداری کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ کی جس میں ان 5 گارنٹیوں کو نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا جس کا انتخاب سے پہلے کانگریس نے وعدہ کیا تھا۔ ان پانچ گارنٹیوں میں ’گرہ جیوتی‘، ’گرہ لکشمی‘، ’اَنّ بھاگیہ‘، ’یوا ندھی‘ اور ’اُچت پریان‘ شامل ہیں۔
Published: undefined
پہلی کابینہ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پریس کانفرنس میں سبھی 5 گارنٹیوں کو نافذ کیے جانے کی جانکاری دی۔ اس دوران انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کرناٹک اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتہ پیر، منگل اور بدھ کو ہونا ہے جس میں اراکین اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا۔ ساتھ ہی سدارمیا نے یقین دلایا کہ کانگریس نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں، اسے پورا کیا جائے گا اور مفاد عامہ کا خیال رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جائیں گی۔
Published: undefined
اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ایک ویڈیو ٹوئٹ کر ریاست کرناٹک میں کانگریس حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی 5 گارنٹی کو منظوری دیئے جانے کی اطلاع دی۔ انھوں نے اس ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’جو ہم کہتے ہیں، اسے پورا کرتے ہیں۔ پہلا دن، پہلی کابینہ میٹنگ- کرناٹک کو دی ہوئی ہماری 5 گارنٹی کو منظوری مل چکی ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کانگریس کے ذریعہ جن 5 گارنٹی کو پہلی کابینہ میٹنگ میں منظوری ملی ہے وہ عوام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت سبھی گھروں کو 200 یونٹ مفت بجلی دینا (1-گرہ جیوتی)، ہر کنبہ کی خاتون مکھیا کو 2000 روپے ماہانہ امداد (2-گرہ لکشمی)، بی پی ایل کنبوں کے ہر ایک رکن کو 10 کلو چاول مفت دینا (3-اَنّ بھاگیہ)، بے روزگار گریجوٹ نوجوانوں کے لیے ہر مہینہ 3000 روپے اور بے روزگار ڈپلوما ہولڈرس (دونوں 18 سے 25 سال تک کے نوجوان) کے لیے 1500 روپے دو سال تک دینا (4-یوا ندھی)، اور پبلک ٹرانسپورٹیشن بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر شامل ہے (5-اُچت پریان)۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined