بنگلورو: کرناٹک میں کورونا معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پرائیویٹ اسکول انتظامیہ اپنی عمارتوں کو کووڈ کیئر سینٹر میں بدلنے کی پیش کش کے ساتھ سامنے آرہی ہیں۔ کووڈ سہولت مہیا کرانے والے اسکولوں میں کنیڈین انٹرنیششل اسکول اور راشٹروتنا ودیا کیندر نے اپنی کلاسیں اور رہائشی بلاک کو کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل بھی کردیا ہے۔ راشٹروتنا نے معمول کی دیکھ بھال کی ضرورت والے 400 مریضوں کے لئے 400 بیڈ والے عارضی اسپتال قائم کیا ہے جبکہ کنیڈین اسکول نے آکسیجن کی سہولت سمیت 120 بیڈ والے عارضی اسپتال بنائے ہیں۔
Published: undefined
کنیڈین انٹرنیشنل کی منیجنگ ڈائریکٹر شویتا شاستری نے کہا کہ لوگوں کو آکسیجن کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم جانتے ہیں کہ ہم ایک ہنگامی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ پورا ملک وبا کے قہر سے متاثر ہے اور ہمیں محسوس ہوا کہ ہمیں سماج کے لئے کچھ کرنا چاہیے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined