کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں اس وقت موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ زوردار بارش سے بنگلورو کے کئی علاقوں میں آبی جماؤ جیسی حالت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آئی ایم ڈی نے بنگلورو کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے اور آس پاس کے علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں تک زوردار بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ڈی افسران نے یہ بھی پیشین گوئی کی ہے کہ بنگلورو کے کئی حصوں میں آئندہ کچھ دنوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ریاست کے کچھ حصوں میں زوردار بارش کے سبب خراب موسم اور بجلی گل ہونے کو لے کر الرٹ کیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور بنگلورو کے وزیر برائے ترقیات ڈی کے شیوکمار نے پیر کے روز ہی بارش کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت دے دی تھی۔ پیر کے روز انھوں نے بی بی ایم پی (برہت بنگلورو مہانگر پالیکا) کے افسران کو شہر میں سیلاب کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
Published: undefined
ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی بی ایم پی افسران سے کہا ہے کہ وہ ہر مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ بنگلورو کا نام عالمی سطح پر خراب ہو۔ شہر میں سیلاب کے سبب شہر کی شبیہ داؤ پر ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’افسران کو سزا دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے، لیکن آپ کو اس کے لیے گنجائش نہیں دینی چاہیے۔ اچھے کام کریں اور حکومت کے لیے ایک اچھا نام بنیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined