کورونا کی دوسری لہر میں کرناٹک بی جے پی اقتدار والی پہلی ریاست ہے جس نے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے اس کا اعلان کیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلی نے کہا کہ کل رات سے اگلے 14 دن کے لئے ریاست میں کرفیو نافذ رہے گا۔
Published: undefined
واضح رہے وزیر اعلی یدی یورپا نے ان پابندیوں کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرناٹک میں دہلی اور اتر پردیش سے بھی زیادہ تیزی سے وبا پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان 14 دنوں کے دوران صبح 6 بجے سے 10 بجے کے درمیان لوگ ضروری سامان خرید سکتے ہیں اور دس بجے کے بعد دکانیں بند کر دی جائیں گی اور اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گا۔
Published: undefined
واضح رہے بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں ایسی پابندیاں عائد نہیں ہیں جبکہ مہاراشٹر، راجستھان اور دہلی میں اس طرح کی پابندیاں عائد ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آخری قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کو آخری متبادل کے طور پر استعمال کرنا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی اقتدار والی ریاستیں اس طرح کی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔
Published: undefined
اپنے فیصلہ میں یدی یورپا حکومت نے شراب کی گھر پرڈلیوری کی اجازت دیدی ہے۔ ان پابندیوں میں ریاست کےاندر یا باہر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتہائی ضروری حالات میں ایسی اجازت دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ طبی اور ضروری خدمات، مینوفیکچرنگ، تعمیراتی اور زرعی شعبوں میں کام کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز