کرناٹک انتخابات میں دھاندلی کرنے اور شرارت کر کے کچھ علاقوں میں چناؤ رد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ منگل کو بنگلورو کے جلاہالی علاقہ میں ایک فلیٹ سے بڑی تعداد میں ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ اس برآمدگی کے بعد کانگریس اور بی جے پی میں تو تو میں میں بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس معاملہ پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
انتخابی کمیشن نے اس معاملہ پر دیر رات گئے پریس کانفرنس کی۔ کمیشن کا کہنا ہےکہ یہ علاقہ راج راجیشوری حلقہ انتخاب میں آتا ہے۔ انتخابی کمیشن کے افسر سنجیو کمار نے بتایا کہ انہوں نے خود جاکر اس فلیٹ کا معائنہ کیا ہے۔ ان کے مطابق وہاں 9746 ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ انہیں چھوٹے بنڈلوں میں باندھ کر رکھا گیا تھا اور ہر بندل پر فون نمبر اور نام لکھاہوا تھا۔
Published: undefined
پولس نے فلیٹ سے پرنٹر اور لیپ ٹاپ ودیگرساز و سامان برآمد کئے ہیں۔
Published: undefined
اس برآمدگی کے بعد بی جے پی نے آناً فاناً اس مدے پر کانگریس پر الزام عائد کر دیا اور چناؤ رد کرنے کی مانگ کرتے ہوئے پولس سے شکایت بھی کی۔ لیکن جیسے ہی یہ بات منظر عام پر آئی کہ جس فلیٹ سے ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمد ہوئے ہیں وہ ایک بی جے پی رہنما کا ہے اور اس میں رہنے والا شخص بی جے پی رہنما کا گود لیا بیٹا ہے، اسی وقت سے بی جے پی خیمے پر خاموشی طاری ہو گئی ہے۔
اس معاملہ پر کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجےوالا نے بنگلورو میں پریس کانفرنس کر کے کہا کہ بی جے پی اس طرح کانگریس پر الزام عائد کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرناچاہتی ہے۔
Published: undefined
سرجے والا نے کہا کہ ووٹر آئی ڈی کارڈ نہ تو پولس نے برآمد کئے ہیں اور نہ ہی انتخابی کمیشن نے بلکہ انہیں بی جے پی کارکنان نے ہی برآمد کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جس فلیٹ سے ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمد ہوئے ہیں وہ فلیٹ منجولا نجاموری کا ہے جو کہ بی جے پی رہنما ہیں۔ جبکہ فلیٹ میں رہنے والا شخص ان کا بیٹا راکیش ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ 2015 میں راکیش نے بی جے پی کے ٹکٹ پر میونسپل کارپوریشن کا چناؤ لڑااور ہار گئے تھے۔
Published: undefined
سرجے والا نے اس مدے پر 4 سوال اٹھائے۔ ا نہوں نے کہا کہ کیا اس فلیٹ کی مالکن بی جے پی سے تعلق نہیں رکھتی؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ انہوں نے یہ گھر اپنے بیٹے کو کرایہ پر نہیں دیا؟ یہ تمام ووٹر آئی ڈی کارڈ بی جے پی رہنما کے گھر کیسے پہنچے؟ اور کیا بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کے خلاف جانچ نہیں ہونی چاہئے؟ ۔
اس سے قبل بی جے پی کے سدانند گوڑا نے الزام عائد کیا تھا کہ اس معاملہ میں راج راجیشوری نگر سے کانگریس امیدوار منی رتن نائیڈو کا ہاتھ ہے۔
Published: undefined
Published: undefined
کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس، بی جے پی حکومت کی مسلسل نظر میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ 12ویں مرتبہ انتخابات کاسامنا کر رہے ہیں تاہم پہلی مرتبہ انتخابات کے موقع پر ایسے چھاپے مارے گئے۔
سدارمیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلورو کے ایک اپارٹمنٹ میں تقریبا 10 ہزار انتخابی شناختی کارڈز کے پائے جانے کے واقعہ کے سلسلہ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات کی جانچ کا کام الیکشن کمیشن کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس مسئلہ پر کچھ بھی کہنا نہیں چاہتے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز