قومی خبریں

کرناٹک: ’بی جے پی حکومت 40 فیصد کمیشن کے لیے جانی جائے گی‘، انتخابی تشہیر کے آخری دن پرینکا گاندھی کا شدید حملہ

راہل گاندھی نے پیر کے روز ورکنگ خواتین کے ساتھ بس میں سواری کی اور بس اسٹاپ پر کالج اسٹوڈنٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیلفی بھی کھنچوائی۔

<div class="paragraphs"><p>کرناٹک میں انتخابی تشہیر کے دوران پرینکا گاندھی</p></div>

کرناٹک میں انتخابی تشہیر کے دوران پرینکا گاندھی

 

تصویر سوشل میڈیا

کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخاب ہونا ہے۔ آج انتخابی تشہیر کا آخری دن ہے۔ سبھی پارٹیاں آج اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے پورا زور لگا رہی ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج کرناٹک اسمبلی انتخاب کے مدنظر بنگلورو کے وجئے نگر میں روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں عوامی سیلاب دیکھنے کو ملا۔ بڑی تعداد میں لوگ اس میں شامل ہوئے اور روڈ شو کے بعد پرینکا گاندھی کے خطاب کو غور سے سنا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی حکومت آتی ہے تو لوگ اس کے اچھے کام کو یاد کرتے ہیں۔ اس حکومت کی شناخت اچھا کام ہی ہوتا ہے۔ لیکن کرناٹک کی بی جے پی حکومت کی پہچان بدعنوان حکومت کے طور پر ہوتی ہے۔ انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ ’’ہر ایک حکومت کی اپنی ایک پہچان بن جاتی ہے۔ حکومتیں عام طور سے کچھ اچھا کر کے ہی جاتی ہیں، تو لوگ اس اچھے کام کو یاد کرتے ہیں۔ ان کے کیے گئے اچھے کام کے لیے یاد کرتے ہیں، لیکن کرناٹک میں چوری سے بنی بی جے پی حکومت کو 40 فیصد کمیشن والی حکومت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بی جے پی نے ہر سطح پر لوگوں کو لوٹا ہے... چاہے وہ کسان ہو، نوجوان ہو یا کانٹریکٹرس۔‘‘

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے خطاب میں موجودہ ایشوز پر بھی باتیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ آج سب سے بڑا ایشو مہنگائی ہے۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کچھ راحت دے۔ لیکن یہاں کی حکومت کی پوری توجہ صرف لوٹ میں لگی ہوئی ہے۔ پرینکا گاندھی مزید کہتی ہیں کہ ’’ہم نے بار بار وزیر اعظم، وزیر داخلہ، دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر بی جے پی لیڈروں سے کہا کہ ایشو پر آؤ، لیکن ایک بھی بار وہ ایشو پر نہیں آئے۔ کسی بھی بی جے پی لیڈر نے نہیں بتایا کہ ساڑھے تین سالوں میں انھوں نے کرناٹک کے لیے کیا کیا، کتنے روزگار دیے، کتنی ترقی کی؟‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی بھی کرناٹک اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ راہل گاندھی نے پیر کے روز ورکنگ خواتین کے ساتھ بس میں سواری کی اور بس اسٹاپ پر کالج اسٹوڈنٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیلفی بھی کھنچوائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined