کرناٹک میں جےڈی ایس-کانگریس کی حکومت کے قیام کے بعد بی جے پی کو ایک اور شکست سے ہمکنار ہونا پڑا ہے، بنگلور کی جےنگر اسمبلی سیٹ پر ہوئے انتخابات میں کانگریس امیدوار سومیا ریڈی نے بی جے پی امیدوار بی این پرہلاد کو 3775 ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کانگریس کی سومیا ریڈی کو 54،045 اور بی جے پی کے بی این پرہلاد کو 50،270 ووٹ ملے۔
صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد سے ہی کانگریس امیدوار سومیا ریڈی نے برتری حاصل کر لی تھی اور آخر تک بی جے پی امیدوار پر انہوں نے اپنی برتری برقرار رکھی۔
واضح ہو کہ بی جے پی امیدوار بی این وجے كمار کے انتقال کے بعد جےنگر میں انتخابات ملتوی کر دیا گیا تھا، وجےكمار اس سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی تھے۔
Published: 13 Jun 2018, 1:29 PM IST
کانگریس نے جےنگر اسمبلی سیٹ سے سدارمیا حکومت میں وزیر داخلہ رہے راما لنِگا ریڈی کی بیٹی سومیا ریڈی کو میدان میں اتارا تھا۔ سومیا کے حق میں جےڈی ایس نے اس سیٹ پر اپنا امیدوار واپس لے لیاتھا ، وہیں بی جے پی نے اپنے مرحوم ممبر اسمبلی بی این وجےئكمار کے بھائی بی این پرہلاد کو ٹکٹ دیا تھا، اس سیٹ پر 19 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔
جےنگر اسمبلی سیٹ پر 11 جون کو 216 پولنگ اسٹیشنوں پر ہوئی ووٹنگ میں قریب 55 فیصد ووٹ پڑے تھے۔
Published: 13 Jun 2018, 1:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Jun 2018, 1:29 PM IST
تصویر سوشل میڈیا