کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تشہیر کے دوران بی جے پی لیڈر بسنگوڑا پاٹل یتنال کی سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض اور سطحی تبصرہ پر کانگریس نے جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب میں شکست کو دیکھتے ہوئے بی جے پی اور اس کے لیڈروں نے اپنا ذہنی اور سیاسی توازن کھو دیا ہے۔
Published: undefined
دراصل کرناٹک انتخاب جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے بی جے پی کی انتخابی تشہیر سطحی ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں امت شاہ کے ذریعہ دی گئی فرقہ وارانہ تقریر کا معاملہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ اب پارٹی کے بڑے اور پی ایم مودی کے قریبی لیڈر بسنگوڑا پاٹل یتنال نے سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ’وِش کنیا‘ (زہریلی عورت) اور ’چین و پاکستان کا ایجنٹ‘ کہہ کر بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے اس پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی اور اس کے لیڈروں نے اپنا ذہنی و سیاسی توازن گنوا دیا ہے۔ انتخابات میں ممکنہ شکست سے بوکھلائی بی جے پی اب گھناؤنی سیاست پر اتر آئی ہے۔ اخلاقیات اور سیاسی پاکیزگی کو طاق پر رکھ کر بی جے پی لیڈر اور مودی جی کے پسندیدہ بسنگوڑا پاٹل یتنال نے سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ’وِش کنیا‘ اور ’چین و پاکستان کا ایجنٹ‘ کہہ کر بی جے پی کے اصلی کردار کو پیش کر دیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے کہا کہ یہ الفاظ صاف طور سے پی ایم مودی اور وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کے اشارے پر سونیا گاندھی اور کانگریس قیادت کے خلاف بولے گئے ہیں۔ بی جے پی قیادت اور وزیر اعظم مودی نے نہرو-گاندھی فیملی کو نازیبا الفاظ کہنے کی عادت بنائی ہوئی ہے۔ خود پی ایم مودی نے سونیا گاندھی کو ’کانگریس کی بیوہ‘ کے ساتھ ’جرسی گائے‘ تک کہا تھا۔ سونیا گاندھی صرف منتخب رکن پارلیمنٹ نہیں، اس ملک کے لیے شہید ہوئے سابق وزیر اعظم کی بیوی ہیں، اور ان کے خلاف ان نازیبا الفاظ کو کرناٹک کبھی معاف نہیں کرے گا۔
Published: undefined
کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے اس معاملے میں کہا کہ یہ سونیا گاندھی کی بے عزتی نہیں ہے، بلکہ اس خاتون کی بے عزتی ہے جس نے اس ملک کی سالمیت کے لیے وزیر اعظم کی کرسی قربان کر دی اور جن کا شوہر اس ملک کی خاطر قربان ہو گیا۔ نڈا جی، اگر آپ کے دل میں خواتین کا احترام ہے تو آپ کو بسنگوڑا پاٹل یتنال کو پارٹی سے باہر کرنا ہوگا۔
Published: undefined
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی بی جے پی لیڈر کے متنازعہ تبصرہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اندرا جی نے جس بہو (سونیا گاندھی) کی بانہوں میں جان دی ہو، جن کے شوہر ملک کے لیے شہید ہو گئے ہوں، جنھوں نے خود وزیر اعظم کا عہدہ ٹھکرا دیا ہو اور جن کا ملک میں احترام ہو، ان کے بارے میں بی جے پی لیڈر کا سطحی تبصرہ کرناٹک میں ہونے والی ان کی شکست کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اس معاملے میں کہا کہ بی جے پی لیڈروں کے کہنے پر ہماری لیڈر سونیا گاندھی جی کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی جی اور امت شاہ جی کیا کہتے ہیں، یہ پورا ملک جاننا چاہتا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، کانگریس نے بسنگوڑا کے بیان پر کہا کہ آج نریندر مودی کے کردار اور اخلاق کا امتحان ہوگا۔ اگر وزیر اعظم میں ذرہ برابر بھی شائستگی اور اخلاقیات ہے تو انھیں بسنگوڑا پاٹل یتنال کو فوراً بی جے پی سے نکالنا ہوگا۔ ورنہ یہ صاف ہے کہ سونیا گاندھی کے خلاف یتنال کے ذریعہ کیا جا رہا ہتک آمیز اور قابل اعتراض تبصرہ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کے اشارے پر کیا جا رہا ہے۔ آج اس ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو سونیا گاندھی اور کانگریس قیادت سے برسرعام معافی مانگنی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز