سوشیل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کرناٹک کے وزیراعلی سدا رمیا نے کہاکہ اگزٹ پولس اور اوپینین پولس آئندہ دو دنوں تک تفریح کے لئے ہیں۔اگزٹ پولس اس شخص کی طرح جو تیرنا نہیں جانتا لیکن اسے اس بات کی تسلی ہے کہ وہ ڈوبے گا نہیں۔ کیوں کہ اسے دریا کی گہرائی چارفیٹ بتاکر گمراہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے کہا کہ وہ بے فکر رہیں اور ویکینڈ پر آرام کریں۔
Published: undefined
کرناٹک کانگریس کے صدر پرمیشور نے بھی اگزٹ پولس کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے کارکنوں ،لیڈروں اور امیدواروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ان کی پارٹی 113 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ اس سوال پر کہ آیا کانگریس دلت کو وزیراعلی بنائے گی تو انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ ہائی کمان، سی ایل پی کرے گی۔
ادھر، بی جے پی کے وزارت اعلی کے امیدوار بی ایس یدی پورپا نے دعوی کیا ہے کہ کرناٹک میں زعفرانی جماعت 125 تا 130 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور وہ اگلے وزیراعلی ہوں گے۔یدی یورپا نے کہا کہ سدارمیا کو دونوں حلقوں بادامی اور چامندیشوری میں ناکامی ہوگی ۔انہوں نے کانگریس اور جے ڈی ایس کے مل کر حکومت بنانے کے امکان کو مسترد کردیا اور اصرار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی اتحادبی جے پی بھی نہیں کرے گی بلکہ بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز