قومی خبریں

کرناٹک: بی جے پی کی ڈرٹی پالیٹکس؟ ’لوگوں کو مفت بجلی منصوبہ کے غلط استعمال کے لیے اکسا رہی پارٹی‘

سدارمیا نے کہا کہ حکومت نے غریبوں اور متوسط طبقہ کے فائدہ کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان کیا ہے، ہم نے لوگوں کو ان کے گزشتہ سال کی بجلی کے خرچ سے 10 فیصد زیادہ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس

 

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ بی جے پی ریاست میں لوگوں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال کرنے کے لیے اکسا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں سے بغیر کسی احتیاط کے بجلی کا استعمال کرنے کے لیے کہہ رہی ہے۔ ہم یہ یقینی کریں گے کہ مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال نہ ہو اور لوگوں کے ذریعہ بجلی کے اندھادھند استعمال پر روک لگائی جائے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر بنگلورو کے گیان جیوتی جلسہ گاہ میں محکمہ جنگلات کے ذریعہ منعقد ایک تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔ سدارمیا نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریبوں اور متوسط طبقہ کے فائدہ کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ ہم نے لوگوں کو ان کے گزشتہ سال کے بجلی خرچ سے 10 فیصد زیادہ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ لوگوں نے اس منصوبہ کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے، اور اس کا استقبال کیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ، لوگوں کے ذریعہ خارج کی گئی بی جے پی انھیں بجلی منصوبہ کا غلط استعمال کرنے کے لیے اکسا رہی ہے اور اندھا دھند طریقے سے بجلی خرچ کرنے کو کہہ رہی ہے۔ یہ عوام مخالف ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ریاست کے بیدار لوگ انھیں (بی جے پی والوں کو) اس منصوبہ میں ناکام بنائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس حکومت نے انتخابی وعدے کے مطابق ’گرہ جیوتی یوجنا‘ کے تحت ریاست میں سبھی گھروں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ جولائی سے نافذ ہوگا۔ بجلی کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے حکومت نے کہا تھا کہ مفت بجلی دیتے وقت ایک سال کے اوسط خرچ پر غور کیا جائے گا۔ بی جے پی نے اس پر اعتراض ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس منصوبہ کو بغیر کسی شرط کے نافذ کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined