قومی خبریں

کرناٹک کانگریس قومی راجدھانی میں ’چلو دہلی‘ احتجاجی مظاہرے کے لیے تیار

کرناٹک کانگریس ریاست کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کرنے کے خلاف دہلی میں احتجاج کرے گی۔ وزیر اعلی سدارمیا نے تمام مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا ارکان کو احتجاج میں حصہ لینے کے لیے خط لکھا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

بنگلورو: کرناٹک کانگریس ریاست کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کرنے کے خلاف دہلی میں احتجاج کرنے کو تیار ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے تمام مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا ارکان کو احتجاج میں حصہ لینے کے لیے خط لکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ سدارمیا، کانگریس کے وزراء، ایم ایل ایز، ایم ایل سی منگل کی شام بنگلور سے قومی دارالحکومت کے لئے روانہ ہوں گے۔ کانگریس نے اس احتجاج کو ’’چلو دہلی‘‘ کا نام دیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو فنڈز جاری کرنے سے مبینہ طور پر انکار کے بعد احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے کہا، ’’چلو دہلی چلیں، آئیے ہم اپنی مالی ناانصافی کے لیے لڑیں۔ کرناٹک کو 2017 سے 2018 تک مرکزی حکومت نے 187000 کروڑ روپے کا حصہ نہیں دیا گیا۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے وزراء اور ارکان اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں یہ خط خصوصی حالات میں لکھ رہا ہوں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے کرناٹک کے ساتھ جو سوتیلا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اس سے آپ واقف ہیں۔ ہم نے دہلی میں احتجاج کرنے اور پورے ملک کی توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’ایک ذمہ دار عوامی نمائندے کی حیثیت سے آپ بھی احتجاج میں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔ میں یہ درخواست کرناٹک کے لوگوں کی طرف سے کر رہا ہوں۔‘‘ کانگریس کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے، بی جے پی کرناٹک یونٹ نے منگل کو ایک سوشل میڈیا مہم شروع کی جس میں ریاست میں پی ایم مودی حکومت کے تعاون کو درج کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined