قومی خبریں

کرناٹک: نابالغوں کی عصمت دری کے ملزم لنگایت مٹھ کے سنت کے خلاف فرد جرم داخل

کرناٹک پولیس نے عصمت دری کے ملزم لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی مروگا شرنارو کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی۔ پولیس نے ہاسٹل وارڈن رشمی اور ایک اور ملزم پرم شیوایا کے خلاف بھی الزامات عائد کئے ہیں

آئی اے این ایس
آئی اے این ایس IANS_ARCH

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں پیر کو کہا کہ جیل میں قید عصمت دری کے ملزم لنگایت سنت شیومورتی موروگا شرنارو کے خلاف تحقیقات کے دوران الزامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ چتردرگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پرشورام نے کہا کہ کلیدی ملزم کے ساتھ خاتون ہاسٹل کی وارڈن رشمی اور ایک اور شخص پرم شیوایا کے خلاف بھی الزامات برقرار رکھے گئے ہیں۔

Published: undefined

پولیس اب ایک نابالغ اور پانچویں ملزم گنگادھریا کے خلاف ثبوت تلاش کر رہی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ تفتیشی افسر نے 27 اکتوبر کو عدالت میں چارج شیٹ پیش کی تھی۔ دوسرے کیس کے حوالے سے متاثرین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ متاثرین کے والدین نے بھی اپنے بیانات قلمبند کرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم سنت کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا تھا اور اس کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

Published: undefined

پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے بیانات کی بنیاد پر دیگر لڑکیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔ لنگایت سنت پر 15 سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام ہے۔ ایس پی پرشورام نے کہا کہ پولیس نے ’اودانادی‘ این جی او کے بانی اسٹینلے سے اس سمت میں مزید معلومات طلب کی تھیں۔ پولیس نے ان سے تفصیلات بتانے کی درخواست کی ہے اور انہیں مشترکہ تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔

Published: undefined

ملزم سنت کے ذریعہ مٹھ میں بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرنے والی نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے الزام پر ایس پی نے کہا کہ پہلے کیس کے متاثرین نے کہا ہے کہ ایک لڑکی کی عصمت دری اور قتل کیا گیا تھا۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی کی موت آندھرا پردیش کے ہندو پور ریلوے اسٹیشن علاقے میں ٹرین سے گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ کیس کو حادثاتی موت قرار دے کر بند کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پرشورام نے کہا کہ پولیس مٹھ میں منشیات کے استعمال کے الزامات کی بھی جانچ کر رہی ہے اور میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ طبی معائنے سے ثابت ہوا ہے کہ ملزم سنت جنسی زیادتی کے قابل ہے۔ سنت کے خلاف پوکسو اور ایس سی / ایس ٹی مظالم کا پہلا مقدمہ 26 اگست کو درج کیا گیا تھا۔ اسی طرح کی دفعات کے تحت دوسرا مقدمہ 13 اکتوبر کو درج کیا گیا تھا۔ ملزم سنت کو یکم ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

وہیں، ملزم سنت نے چتردرگا مٹھ کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایک وفد نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے ملاقات کی اور نئے ہیڈ پجاری کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔ مٹھ کے اندر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سنت کا مٹھ پر مکمل کنٹرول ہے اور تمام فیصلے وہی لے رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined