قومی خبریں

کرناٹک ضمنی انتخاب: تینوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس کا قبضہ، این ڈی اے کی شرمناک شکست

کرناٹک کی شگّاؤں، سندور اور چنّاپٹنا اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوئے تھے اور ان تینوں ہی سیٹوں پر کانگریس امیدوار فتحیاب ہوئے ہیں، این ڈی اے امیدوار کسی بھی سیٹ پر جیت کے قریب نظر نہیں آئے۔

<div class="paragraphs"><p>کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، تصویر آئی اے این ایس

 

4 ریاستوں کی جن 48 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے نتائج آج برآمد ہو رہے ہیں، ان میں کرناٹک کی 3 اسمبلی سیٹ بھی شامل ہیں۔ کرناٹک کی تینوں اسمبلی سیٹوں شگّاؤں، سندور اور چنّاپٹنا کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے۔ ان تینوں ہی سیٹوں پر کانگریس امیدوار کو کامیابی ملی ہے اور این ڈی اے امیدواروں کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس حکمراں کرناٹک میں پہلے سے ہی امید کی جا رہی تھی کہ کانگریس امیدواروں کو کامیابی ملے گی، لیکن جیت اور ہار کا فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ بی جے پی اور جنتا دل سیکولر کو اس کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑے گی۔ دراصل کانگریس امیدواروں کے خلاف شگّاؤں اور سندور اسمبلی سیٹ پر بی جے پی نے امیدوار کھڑے کیے تھے، جبکہ چنّاپٹنا سیٹ پر جنتا دل سیکولر نے اپنا امیدوار اتارا تھا۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں اس میں بتایا گیا ہے کہ شگّاؤں اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار پٹھان یاسر احمد خان کو 100756 ووٹ حاصل ہوئے۔ ان کے حریف بی جے پی امیدوار بھرت بومئی کو محض 87308 ووٹ ملے، یعنی انھیں 13448 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح سندور اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار ای. انّاپورنا نے 93616 ووٹ حاصل کر بی جے پی امیدوار بنگارا ہنومنتا کو 9649 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ چنّاپٹنا اسمبلی سیٹ کی بات کریں تو یہاں کانگریس امیدوار سی پی یوگیشورا نے 112642 ووٹ حاصل کر جنتا دل سیکولر امیدوار نکھل کمارسوامی (87229 ووٹ) کو 25413 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined